• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کا آسيان سمٹ سے خطاب دہشت گردی کےخاتمے پر زور

Todays Print

منیلا (جنگ نیوز) بھارتی وزير اعظم نريندر مودی نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے انسداد کے ليے آسيان کے رکن ملکوں کے اتحاد اور ان ریاستوں کی جانب سے مشترکہ کارروائی پر زور ديا ہے۔ انہوں نے يہ بيان فلپائن کے دارالحکومت منيلا ميں منگل کے دن آسيان کے سربراہی اجلاس کے پہلے روز ديا۔ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے ليے ہر ملک اور حکومت کو انفرادی طور پر کارروائی کرنا پڑی ہے تاہم اب وقت آ گيا ہے کہ ايسے چيلنجز سے مل کر نمٹنے کی حکمت عملی تیار کی جائے۔ بھارتی وزير اعظم نے آسیان ممالک کے مابین تجارت بڑھانے پر بھی زور دیا۔مودی نے اپنے آسٹریلوی اور ویتنامی ہم منصبوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور انڈوپیسفک خطے میں سکیورٹی سینارنو سمیت مختلف سٹرٹیجک مفادات پر تبادلہ خیال کیا ، آسیان اجلاس میں شرکت کے موقع پر اپنے آسٹریلوی ہم منصب مالکولم ٹرمینل سے سائیڈ لائن ملاقات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان باہمی سٹرٹیجک مفادات پر مبنی امور پر دوطرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ۔

دریں اثناء وزیر اعظم نریندر مودی نے ویتنامی ہم منصب نگوائن ایگزوان سے بھی دوطرفہ ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

تازہ ترین