| |
Home Page
ہفتہ 28 صفر المظفر 1439ھ 18 نومبر 2017ء
November 15, 2017 | 12:00 am
خادمِ حرمین شریفین کی میرونائٹ چرچ کے سربراہ سے ملاقات

Todays Print

خادمِ حرمین شریفین کی میرونائٹ چرچ کے سربراہ سے ملاقات

ریاض (جنگ نیوز) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کے روز ریاض کے قصرِ یمامہ میں لبنانی پادری بشارہ بطرس الراعی سے تاریخی ملاقات کی ہے۔ بشارہ شامی نصرانیوں کے فرقے میرونائٹ کے چرچ کے سربراہ ہیں اور یہ دونوں رہنمائوں کی پہلی ملاقات تھی۔ملاقات میں سعودی عرب اور لبنان کے درمیان برادرانہ تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ رواداری کو پروان چڑھانے ، تشدّد ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کا قلع قمع کرنے اور خطے اور ساری دنیا میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے میں مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے کردار کی اہمیت پر تبادلہ خیال ہوا۔لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری نے بھی سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنی قیام گاہ پر لبنانی پادری اور میرونائٹ چرچ کے سربراہ بشارہ بطرس الراعی سے ملاقات کی۔

لبنانی پادری بشارہ بطرس الراعی پیر کے روز سعودی عرب کےخصوصی دورے پر ریاض پہنچے تھے جہاں سرکاری سطح پر ان کا استقبال کیا گیا۔