• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ،ایئرپورٹ حملہ کیس کراچی سے منتقل کرنے کیخلاف درخواست پراسکیوٹر جنرل سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ائیرپورٹ حملہ کیس کراچی سے منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر پراسکیوٹر جنرل سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں دو رکنی بینچ کے روبرو منگل کو ائیرپورٹ حملہ کیس کو کراچی سے سکھر منتقلی کرنے کے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم سرمد صدیقی کی درخواست پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر کو از سر نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل اور دیگر سے 12 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔ سماعت کے دوران جسٹس صادق حسین بھٹی نے ریماکس دیئے کہ جب ملزموں کے گواہ کا تعلق کراچی سے ہے تو مقدمہ سکھر کیوں منتقل کیا گیا۔پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عدالت نے اس سے پہلے صرف پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری کیا تھا دیگر سے بھی جواب مانگا جائے۔
تازہ ترین