• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل سیکرٹری وزارت دفاعی پیداوار میجر جنرل طارق غفور کی تعیناتی میں توسیع

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارت دفاعی پیداوار کے ایڈیشنل سیکرٹری میجر جنرل طارق غفور کی تعیناتی میں 17 جون 2018 تک توسیع کر دی ہے جبکہ عمر رسول کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئیں۔ ان کی مدت تعیناتی پانچ نومبر 2017کو ختم ہوگئی تھی۔ جوائنٹ سیکر ٹری پوسٹل سروسز ڈویژن عشرت علی نے پندرہ نومبر سے پندرہ دن کی رخصت لے لی ہے۔
تازہ ترین