• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س۔سر میرا نام کائنات ہے ۔ میں نے ابھی ابھی M.Sc Mass Communicationاور B.Ed کیا ہے۔ابھی میں نے M.Edمیں ایڈمیشن لے لیا ہے اور سرکاری چینل میں انٹرنشپ کررہی ہوں جو کہ دوماہ کی ہے اور اب تک ایک ماہ مکمل ہوچکا ہے۔میں پرنٹ میڈیا میں بھی کافی آرٹیکل لکھ چکی ہوں، گورنمنٹ جاب کرنا چاہتی ہوں۔ لیکن آپ تو جانتے ہی ہیںکہ بغیر سفارش کے جاب نہیں ملتی ۔اس لئے میری امی نے مشورہ دیا ہے کہ ٹیچنگ بھی اچھی ہے اور میں نے B.Edکیا اور اب M.Edکر رہی ہوں۔میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہوں۔ بتائیے کہ کیا کروں کونسے مضامین پڑھوں اور کونسی جاب کروں۔ (کائنات۔لاہور)
ج۔ڈیئر کائنات ! مجھے لگتا ہے کہ آپکے پاس ایک اچھی تعلیم کی پروفائل ہے جو کہ میڈیا اور تعلیم تدریس کیریئر کو منسلک کرتی ہے۔ اگر آپ عوامی شعبے میں کسی کیریئر میں دلچسپی رکھتی ہیں تو اچھی طرح سے وضاحت شدہ طریقہ کار اور عمل موجود ہے اور سب سے اہم سی ایس ایس کرنا ہے جسکے ذریعے آپ دونوں تعلیمی شعبے اور وزارت معلومات عامہ منتخب کرسکتی ہیں۔ تاہم آپ صوبائی حکومت کی اشتہارات میں دی گئی نوکریوں پر بھی اپلائی کرسکتی ہیں جو صوبائی حکومت وقفے وقفے سے اخبارات میں دیتی رہتی ہے۔ماسٹر آف ایجوکیشن کرنے سے پہلے میں آپ کو مشورہ دینا چاہونگا کہ آپ سیکنڈری لیول کے طلبہ کو پڑھانا شروع کریںتاکہ آپکو پڑھانے کا وسیع تجربہ حاصل ہو جو کہ آپ کو جاب کرنے میں بہت مدد دیگا۔ اس موقع پر آپ اپنی انٹرنشپ بھی مکمل کر لیں گی اور آپکو فیصلہ کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔
س۔السلام علیکم! امید ہے آپ خیریت سے ہونگے۔ سر میں نے جیو نیوز پر آپ کو کافی دفعہ دیکھا ہے۔ آپ ایمانداری سے تمام سوالوں کا ہمیں جواب دیتے ہیں۔ میرا آپ سے ایک سوال ہے کہ میں نے ایک ڈپلومہ PHPکمپیوٹر لینگویج میں کیا ہے ۔ کچھ وجوہات کی بنا پر میں ماسٹر میں ایڈمیشن نہیں لے سکتا۔ کافی لوگوںنے مجھ سے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ڈپلومہ /ڈگری کوئی معانی نہیں رکھتا اگر آپ کے پاس پریکٹیکل اسکلز نہ ہو۔ ڈگری سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔آپ کے پاس ا سکلز ہونا چاہئے وہ چاہے ڈپلومہ سے ہو یا ڈگری سے۔ میں الجھن کا شکار ہوں پلیز آپ میری رہنمائی فرمائیں۔
ج۔ایک حد تک ایک ماہر شخص یا آئی ٹی وزرڈ ہونے کے بارے میں آپ کا بیان جائز ہے۔ تاہم جب تک کہ آپ ایک ڈپلومہ یا ڈگری کی صورت میں بنیادی تعلیم حاصل نہیں کر لیتے اس وقت تک شاید آپ پاکستان یا بیرون ملک ایک اچھا کیریئر یا اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کرسکتے۔ بہرحال آپ کو اپنی دکان /آئی ٹی سروس مہیا کرنے والا دفتر جس میں کہ آپ سمجھتے ہیں کہ آپ بہترین تجربہ رکھتے ہیںشروع کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ اگر آپ مثال کے طور پر PHPکمپیوٹر لینگویج /ویب ڈویلپمنٹ/ SEOیا آئی ٹی ہارڈویئر کی خدمات کے لئے بہترین مہارت رکھتے ہوں۔
س۔السلام علیکم! میں آپکے تعلیم کے حوالے سے کالم پڑھتی رہتی ہوں جس میں آپ بچوں کی رہنمائی فرماتے ہیں۔ سر! میں چار سالہ BS Biotechnologyکے آخری سال میں پڑھ رہی ہوں جو کہ دسمبر 2017میں مکمل ہونیوالا ہے۔ میرا ارادہ بعد میں M.Phil/MSکرنے کا ہے ۔ لیکن میں اسکالرشپ پر بیرون ملک جانا چاہتی ہوں۔اس کے لئے میں جنوری میں IELTSکا ارادہ رکھتی ہوں۔ میرا شمار اپنے ڈیپارٹمنٹ کے ٹاپ اسٹوڈنٹس میں ہوتا ہے۔میرا CGPA 3.63 ہے اور میرا ریسرچ بیک گرائونڈ بھی ہے۔ سر آپ میری ا سکالرشپ کے حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔ (ہمنا خان۔ حیدرآباد)
ج۔ڈیئر ہمنا! میرا خیال ہے کہ آپ صحیح سمت میں جارہی ہیں۔ بائیو ٹیکنالوجی ایک بہترین اور ابھرتا ہوا شعبہ ہے اور آپ کے پاس اس شعبے میں پوسٹ گریجویٹ کرنے کیلئے بہت سارے آپشن موجود ہیں۔ چاہے وہ Taught Degreeیا ریسرچ کے ذریعے ہو۔ہاں شاید آپ اسکالرشپ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکیں اگر آپ کے پاس مندرجہ ذیل چیزیں ہوں:۔
CGPA 3.6++ IELTS 6.5 (no less than 6.0 in each band) UK, Germany, Swedenوغیرہ وغیرہ وہ ممالک ہیں جن پر آپ کو غور کرنا چاہئے۔ تاہم مختلف ممالک میں اسکالر شپ کی رقم مختلف ہوسکتی ہے۔ لہٰذا آپ کو حاصل کردہ رقم کو مدنظر رکھتے ہوئے Planning کرنی چاہئے۔بہر حال میرا آپ کو مشورہ ہے کہ اگر آپ دونوں باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ رقم اپنے پاس سے انتظام کر کے رکھیں۔
س۔میری بیٹی نے میٹرک میں 91.81%نمبر لئے ہیں۔ وہ پری انجینئرنگ پڑھ رہی ہے۔ اب اس کو سافٹ ویئر انجینئرنگ میں ایڈمیشن لینا ہے۔ کیا وہ بغیر کمپیوٹر پڑھے یہ فیلڈ رکھ سکتی ہے؟UETمیں جانے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ (ذولقرنین قریشی۔لاہور)
ج۔جناب قریشی صاحب! تمام طالب علم جنہوں نے ایف ایس سی پری انجینئرنگ کی ہو اور میتھ اور فزکس میں بھی اچھے ہوں۔ انجینئرنگ کے شعبوں کو اپنا سکتے ہیں اور سمجھ بھی سکتے ہیں جیسا کہ سافٹ ویئر انجینئرنگ یا ہارڈ ویئر کمپیوٹر انجینئرنگ ۔لہٰذا میرے خیال میں آپ کی بیٹی کو UETسے بیچلر ان اانجینئرنگ کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہونی چاہئے۔ اس نے میٹرک میں بہت اچھے نمبر لئے ہیں جویہ ثابت کرتے ہیں کہ وہ ایف ایس سی میں بھی بہت اچھے نمبر لے گی اور UETمیں داخلے کیلئے اینٹرینس امتحان بھی پاس کر لے گی جس کے بعد وہ اپنے لئے ایک بہترین شعبہ کا انتخاب کرسکتی ہے۔

تازہ ترین