• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں،اسدمجید

ٹوکیو(عرفان صدیقی) جاپان میں پاکستانی سفارت خانہ کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ جس میں جاپان کے130 سے زیادہ سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع پر پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے بتایا کہ اس سیمینار کےانعقاد کے حوالے سےجاپانی سرمایہ کاروں نےتوقع سے زیادہ دلچسپی مظاہرہ کرتے ہوئے شمولیت اختیار کی ہے۔سیمینار میں جاپان کی بڑی کمپنی ماروبنی کارپوریشن کے چیئرمین اورجاپان پاکستان بزنس کمیٹی برائے کاروباری تعاون کے صدراسادا تیروبھی موجود تھے جن کی شرکت سیمینار میں موجود سرمایہ کاروں کے لئے حوصلہ افزا بات ہے۔ جب کہ اس کی اسپانسر شپ میں جاپان کے نامی ادارےجیٹرواور جاپان کا سب سے بڑا بینک، بینک آف مٹسوبشی ٹوکیو بھی شامل تھے۔ ایک سوال کے جواب میں سفیر پاکستان نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشات اور سیمینار میں شرکت کی بنیادی وجوہات پاکستان کی سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری اور اقتصادی اصلاحات کا تسلسل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی نمائش ایکسپو 2017 میںجاپانی بزنس کمیونٹی کی شرکت کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔
تازہ ترین