• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی بے یقینی کےباوجودکاروباری برادری کا اعتماد بڑھا،زاہدحسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ سیاسی بے یقینی کے باوجودکاروباری برادری کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو جاتا ہے۔ ملکی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ شروع ہو گیا ہے جبکہ خدمات اور بڑی صنعتوں کا شعبہ بھی بہتر پیداواری صلاحیت کا اظہار کر رہا ہے جوکہ حوصلہ افزا ہے۔ وزیر اعظم کی کاوشوں سے موجودہ مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 40 ارب روپے کے ریفنڈز کی ادائیگی سے بھی صورتحال پر بہتر اثر پڑا ہے۔
تازہ ترین