• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکنٹائل ایکسچینج میں 4.314 بلین روپے کے سودے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں 4.314 بلین روپے کے سودے ہوئےجن کی مجموعی تعداد 7,370 رہی۔پی ایم ای ایکس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سودے سونےکے ہوئے جن کی مالیت 1.357 بلین روپے تھی۔ جبکہ کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.286 بلین روپے، ڈی جے آئی اے کے سودوں کی مالیت 628.230 ملین روپے،چاندی کے سودوں کی مالیت 303.369 ملین روپے،ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 263.468 ملین روپے،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 177.695 ملین روپے،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 138.755 ملین روپے،ایس این پی 500 کے سودوں کی مالیت 74.749 ملین روپے،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 55.523 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 25.810 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.929 ملین روپے رہی ۔
تازہ ترین