• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اورتھائی چیمبرز میں مضبوط روابط ضروری ہیں،فردوس علی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تھائی پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر فردوس علی نے دونوں ملکوں کی تاجربرادری کو درست اور قابل بھروسہ کاروباری شراکت دار ڈھونڈنے میں مدد دینے کے لیے کراچی چیمبر اور تھائی چیمبر آف کامرس کے مابین مضبوط روابط استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔تھائی تاجروں کو پاکستان میں درست شراکت دار کے انتخاب میں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پاکستانی تاجربرادری کو بھی یقینا اسی قسم کی مشکلات کا سامنا ہوتا ہوگا جو تھائی تاجر برادری کے ساتھ تجارت بڑھانے کے خواہش مند ہیں ۔ انہوں نے کہا قابل بھروسہ تاجروں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ انتہائی ضروری ہے اوراس ضمن میں تھائی چیمبر اپنی خدمات ییش کرنے کے لیے تیار ہے کیونکہ کئی معاملات میں یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ تھائی تاجروں کو پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ کامیاب تجارت میں ناکام رہے۔ان مسائل سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے کے سی سی آئی اور ٹی پی سی سی کے درمیاب باہمی تعاون ضروری ہے۔ یہ با ت انہوں نے کے سی سی آئی کے عہدیداران سے کراچی چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر کے سی سی آئی کے صدر مفسر مک، سینئر نائب صدر عبدالباسط عبدالزاق، نائب صدر ریحان حنیف اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ  اگلے 4 سے 5 ماہ میں پاک تھائی  ایف ٹی اے پر دستخط متوقع ہیں ۔اس موقع پر کے سی سی آئی کے صدر مفسر عطا ملک نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ کراچی چیمبر باہمی تجارتی تعلقات بہتر بنانےکیلئے ٹی پی سی سی کے ساتھ معتبر تاجروصنعتکاروں کی معلومات کا تبادلےکے سلسلے میں  ایم او یو پر دستخط کرنے کی ممکنات کا جائزہ لیا جائے گا۔کے سی سی آئی کے صدر نے تھائی تاجربرادری کو کراچی چیمبر کی 15ویں مائی کراچی نمائش میں شرکت کی دعوت دی۔
تازہ ترین