• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ 5،پشاورہائیکورٹ کے ایک جج کو مستقل کرنیکی منظوری

Todays Print

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) ججوں کی تقرری کی پارلیمانی کمیٹی نے جمعہ کو اپنے اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے 5، پشاور ہائی کورٹ کے ایک جج کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے،سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نسیم صدیقی،جسٹس خادم حسین،جسٹس عمر سیالجسٹس عدنان میمن جسٹس یوسف سید کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی،سندھ ہائی کورٹ کے پانچوں ججز کی مدت29نومبر کو ختم ہورہی تھی، کمیٹی نے پشاور ہائی کور ٹ کےایڈیشنل جج محمد ایوب کو بھی مستقل کرنے کی منظو ری دیدی ہے، سپریم جوڈیشل کمیشن نے سفار شا ت پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائی تھیں۔ 

تازہ ترین