• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ ، خاتون سمیت 2 شہید ،5زخمی

Todays Print

عباسپور،فارورڈ کہوٹہ (نمائندہ جنگ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد شہید اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں جبکہ پاک فوج نے بھر پور جواب بھی دیا ،عباس پور سیکٹر کے دیہات تروٹی ،چفاڑ،پولس ،دوسہ موڑ ،پولس ککوٹہ ،تیتری نوٹ کی شہری آبادی کو نشانہ بنا یا گیا،، تفصیلات کے مطابق عباسپور لائن آف کنٹرول کے گاؤں تروٹی ،چفاڑ، پولس ،دوسہ موڑ ،پولس ککوٹہ ،تیتری نوٹ ،بھارتی افواج کی جانب سے آج صبح چھ بجے شدید فائرنگ ہوئی جس سے ان علاقوں میں خوف وہراس پیداہوگیا بھارتی افواج نے لائن آف کنٹرول سولین آبادی کونشانہ بنایاگیا بھارتی افواج کی جانب سے فائرنگ کی زدمیں رشید ہ بیگم ذوجہ خان (مرحوم ) پولیس کانسٹیبل قوم مہناس سکنہ چفاڑعباسپور شہید ہوئی جبکہ (ر) نائب قاصد عبدالعزیز ولد وزیر قوم شیخ سکنہ تروٹی شدید زخمی ہو گئے اور ان کے مکانات مکمل طورپر تباہ ہوگئے۔

جبکہ کیرنی کے مقام پر ایک شخص حنیف ولد دین شہید جبکہ خدیجہ بیگم زوجہ جہانگیر ، رضیہ بیگم زوجہ حنیف اور خواجہ شفقت غنی ولد عبدالغنی شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں کوفوری طورپر عباسپور ہسپتال لایا گیااورطبی امداد دی گئی جن میں سے ایک شخص جو شدید زخمی حالت میں تھاراوالاکوٹ ریفرکردیاگیاجیسے ہی صبح بھارتی افواج کی جانب سے فائرنگ کاسلسلہ شروع ہواعبا سپور ہسپتال میں مکمل اسٹاف پہنچ گیاجن میں ایس ایم ٹی ایچ کیوہسپتال عباسپور جن میں ڈاکٹر امتیاز ،ڈاکٹر ولید ،ڈاکٹررابعہ سلطانہ سمیت دیگر محکمہ صحت کااسٹاف زخمیوں کی مرہم پٹی کیلئے موجودتھا اورانہیں فوری طورپر طبی امداددی گئی اس موقع پر عوام علاقہ سب ڈویژن عباسپور کی سیاسی شخصیات ممبرقانون سازاسمبلی چوہدری یاسین گلشن نے بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے ان مکارانہ ہتھکنڈوں سے کشمیری مرغو ب نہیں ہونگے۔ ادھر حویلی کنٹرول لائن پر واقع کیرنی، مندہار، سیڑھیاں ، دیگوار، چیڑی کوٹ ، فتح پور، نیزہ پیر سیکٹر میں انڈین آرمی کی جانب سے اندھا دھن گولہ باری پورا علاقہ لرز اُٹھا ۔ گولہ باری اتنی شدید تھی کہ کہوٹہ شہر کے اندر دوکانات اور ٹائون میں موجود مکانات لرز اٹھے۔ ے جنہیں بہت مشکلات سے شدید گولہ باری کے دوران ہی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔

لوگ گھروں میں محصور جبکہ تعلیمی ادارہ جات میں طلباء و طالبات کی حاضری بھی بہت کم رہی مختلف ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اس گولہ باری کی وجہ سے جہاں انسانی ضیاء ہوا وہیں فصلیں اور مکانات کو بھی شدید نقصانات پہنچا ۔ ضلع حویلی کے اندر کچھ ماہ سے بھارت کی جانب سے اندھا دھن گولہ باری نے کئی خاندانوں کو ہجرت پر مجبور کر دیا ہے۔ اور نظامِ زندگی برُی طرح متاثر ہوا ہے۔ عوام علاقہ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر بھارت کے ساتھ شدید احتجاج کیا جائے کہ آخر سول آبادی کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔  

تازہ ترین