• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Todays Print

راولپنڈی(وقائع نگار،ایجنسیاں)تربت میں ایف سی کے خفیہ آپریشن کے دوران 15افراد کے قتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوروز قبل تربت میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 15افراد کو قتل کر دیا گیا تھا ۔ایف سی نے خفیہ ایجنسیوں کی اطلاع پر تربت کے نواحی علاقے میں موجود گاؤں عبدالرحمٰن کا محاصرہ کر لیا ۔محاصرے کے دوران دہشتگردوں نے ایف سی اہلکا رو ں پر حملہ کردیا ۔ایف سی کی جوابی کارروائی میں تربت میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 15افراد کا قاتل یونس توکلی مارا گیا۔آئی ایس پر آر نے بتایا کہ ایف سی کا دہشتگر دو ں سے مقابلہ اْس مقام پر ہوا جہاں سے 15 افراد کی لاشیں ملی تھیں، یہ علاقہ بلیدہ کے 20 کلومیٹر مغرب اور 25 کلومیٹرشمال میں واقع ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے میں مارا گیا دہشت گرد یونس توکلی بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف ) کے 8 بڑے کمانڈرز میں سے ایک تھا اور دو روز قبل تربت میں مارے گئے 15 افراد کے قتل میں بھی ملوث تھا۔اس کے علاوہ یونس توکلی معصوم لوگوں کے قتل ،بارودی سرنگیں بچھانے اور ایف سی اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث تھا ۔دوسری جانب ملک بھرمیں دہشتگر دو ں کے خلاف آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے،ڈیرہ غازی خان میں رینجرز پنجاب اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پا کستا ن کے چار دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، ترجمان پاک فوج کے مطابق گرفتار دہشتگرد پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پولیس پرحملوں میں ملوث ہیں ۔

تازہ ترین