• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے رزق فراہم کرنے کی ذمے داری ایک فرشتے کے سپرد ہے۔
وہ کبھی کبھی نظر آتا ہے۔
تنہائی میں باتیں بھی کرتا ہے۔
ایک دن میں کسی کام میں مصروف تھا۔
فرشتہ ظاہر ہوا اور یاد دلایا،
’’عبادت کا وقت ہو رہا ہے۔‘‘
میں نے کہا،
’’آج بہت مصروف ہوں۔
عبادت کل کر لوں گا۔‘‘
فرشتہ کندھے اچکا کر غائب ہو گیا۔
اس دن میں رزق سے محروم رہا۔
رات کو میں نے فرشتے کو یاد کیا۔
وہ ظاہر ہوا تو پوچھا،
’’آج میرا رزق کیوں نہیں پہنچایا؟‘‘
فرشتے نے کہا،
’’آج بہت مصروف ہوں۔
رزق کل پہنچاؤں گا۔‘‘

تازہ ترین