• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کا21نومبرکو سعودی عرب جانیکا امکان،آرمی چیف بھی ہمراہ ہونگے

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کے21 نومبرکو سعودی عرب کے دورے پر جانے کا امکان ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے۔جبکہ کابینہ کے بھی کچھ ارکان ہونگے،وزیراعظم دورے کے دوران سعودی ولی عہد اور دیگر اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال میں یہ دورہ اہمیت کا حامل قرار د یا جا ر ہا ہے۔

تازہ ترین