• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم مصروفیات پر مستعفی ہوئے، پارٹی نہیں چھوڑی، وزیر اعلیٰ

Todays Print

سہون شریف (نامہ نگار)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی الزام تراشیاں کرنے کے بجائے عوام کی خدمت کریں، ڈاکٹر عاصم نے ذاتی مصروفیات کے باعث کراچی کی صدارت کی استعفی دیا مگر پیپلزپارٹی نہیں چھوڑی۔جھانگارا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سہون شریف کی ترقی کا سفر جاری رہے گا اور سہون شریف شہریوں کو جلد پینے کا صاف پانی میسر ہوگا، منچھر جھیل سے آلودگی کے خاتمے کیلئے اور جھیل کا پانی میٹھا کرنے کیلئے حکومت سندھ نے آربی او ڈی پراجیکٹ کو 8ارب روپئے خصوصی دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوکریاں کم اور امیدوار زیادہ ہیں تاہم نوکریاں میرٹ پر دی جائینگی۔

تازہ ترین