• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کیلئے دروازے کھلے ہیں، فاروق ستار

Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سینئر دوستوں نے مشورہ دیا تھا کہ مصطفی کمال کے ساتھ مل جائیں اس سے دکھوں کا مداوا ہوجائے گا، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے سربراہ اپنی دانست میں متحدہ کو دفن کرچکے تھے، پی ایس پی سے 8ماہ سے ملاقات کی خبریں غلط ہیں،ایک انتخابی نشان سے مراد پتنگ تھا،انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے ساتھ بات چیت سے قبل پارٹی کے اہم رہنمائوں کو اعتماد میں لیا تھا،ہمارے دروازے آج بھی مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کے لئے کھلے ہوئے ہیں،جو بھی پارٹی چھوڑ کر جانا چاہتا ہے اسے خود چھوڑ کر آئوں گا،ہم نوجوانوں کو صاف ستھری ایم کیو ایم دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن ، سلامتی اور ترقی کے لئے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہوں پاکستان کو بچانے کے لئے سب سے زیادہ قربانی مہاجروں نے دی ہے۔

تازہ ترین