• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈارعلیل،وزیرخزانہ کا کام وزیراعظم نمٹارہے ہیں،ترجمان

Todays Print

اسلام آباد(ایجنسیاں ) وزیراعظم ہا ؤ س کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈارطبی رخصت پر ہیں‘وہ تاحال مستعفی نہیں ہوئے‘ اسحاق ڈار کی علالت کے باعث قلمدان وزیراعظم کے پاس ہے‘وزیراعظم وزارت خزانہ سے متعلق تمام امور احسن طریقے سے نمٹارہے ہیں ‘عدالتی احکامات کی صورت میں اسحاق ڈارکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا جائزہ لیا جائےگا۔ ہفتہ کومصدق ملک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈارکی علالت کے باعث رولزکے تحت وزارت خزانہ کا قلمدان پہلے ہی وزیر اعظم کے کنٹرول میں چلا گیاہے‘وزیراعظم وزارت خزانہ سے متعلق تمام معاملات احسن طریقے سے نبھارہے ہیں اور تمام امور پربریفنگ لے رہے ہیں۔ اسحاق ڈار کی جانب سے وزیراعظم کو کوئی استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔ عدالتی احکامات کی صورت میں اسحاق ڈارکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا جائزہ لیا جائےگا‘وزرا پرالزامات لگتے ہیں‘ایسے توساری کابینہ کا نام ای سی ایل میں آجائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار سے استعفیٰ دینے کی درخواست کی لیکن اسحاق ڈار نےانکار کردیا۔ اسحاق ڈار تاحال اپنا عہدہ چھوڑنے کے لیے تیارنہیں ہیں۔ وزیراعظم پر اس ضمن میں شدید دباؤ ہے اور وزیراعلیٰ شہبازشریف بھی چاہتے ہیں کہ وقتی طورپر اسحاق ڈار مستعفی ہوجائیں،نوازشریف نے ابھی تک اس معاملے پر اسحاق ڈار کو استعفیٰ دینے کا نہیں کہا‘ آئندہ کچھ دنوں میں نوازشریف اس ضمن میں حتمی فیصلہ لے سکتے ہیں۔

تازہ ترین