• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹرول لائن کی خلاف ورزی ڈی جی ایم او کا بھارتی ہم منصب سے رابطہ

Todays Print

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے حال ہی میں کنٹرول لائن کے قریب نیزاپیر، چڑی کوٹ اور بٹل سیکٹروں میں معصوم شہریوں کو مسلسل نشانہ بنایا جانا انتہائی غیر پیشہ وارنہ اور غیر اخلاقی ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ بات پاکستانی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہفتے کو ہاٹ لائن پر غیر طے شدہ رابطے کے دوران کہی۔ بھارتی فوج پر واضح کیا گیا کہ اس قسم کی اشتعال انگیزیاں جو انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہی ہیں انتہائی خطر ناک ہیں اور ان کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

تازہ ترین