• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داور کنڈی کی اکبر ایس بابر سے ملاقات پی ٹی آئی سے شخصی آمریت کے خاتمہ پراتفاق

Todays Print

اسلام آبا د(نمائندہ جنگ)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی داور خان کنڈی نے پارٹی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر سے ہفتہ کی شب انکی رہائشگاہ پر اہم ملاقات کی ، اکبر ایس بابرنے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن ایک جسم کی مانند ہیں،اصول اور سچائی پر کھڑے ہونیوالے ہر کارکن کی حمایت جاری رکھیں گے ،ڈی آئی خان واقعہ پر ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں،لیکن المیہ یہ ہے کہ پارٹی قیادت اور صوبائی حکومت خواتین کے تحفظ کے اس ٹسٹ کیس میں بھی ناکام ہوگئی ہے ،سوال یہ ہے کہ عمران خان نے ظالموں کو نشان عبرت بنانے کے بجائے انصاف کیساتھ کھڑے ہونیوالوں کو مثال بنانے کا رویہ کیو ں اپنایا ہوا ہے ؟ جس کیخلاف ہر نظریاتی کارکن بغاوت کررہا ہے ، سیاسی اور صحافتی حلقے موجودہ صورتحال کے تناظر میں اس ملاقات کو انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں ۔

تازہ ترین