• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی سو سال بعد ہم نے واپسی کا سفر اختیار کیا۔
ہم کئی کہکشاؤں کی خاک چھاننے کے بعد پلٹے تھے۔
ہمارا خلائی جہاز نظام شمسی میں داخل ہوا۔
مجھے یاد تھا کہ سیارہ زحل کے گرد گیسوں اور چٹانوں کا ایک ہالا تھا۔
وہ ہالا موجود تھا۔
لیکن زحل کے بعد ایک اور سیارے کے گرد ہالا دکھائی دیا۔
’’کیا کوئی نیا سیارہ پیدا ہوا ہے؟‘‘
میں نے حیران ہو کر سوال کیا۔
قریب پہنچے تو پتا چلا کہ وہ ہماری زمین ہی تھی۔
اس کے چاروں طرف گیسوں کا نہیں،
انسان کے پھیلائے ہوئے کچرے کا ہالا تھا۔

تازہ ترین