• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ودیا بالن کی فلم ’تمہاری سُلُو‘ اچھا تاثر جمانے میں ناکام ہوگئی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں برس کی متعدد بولی وڈ فلموں کی طرح ودیا بالن کی فلم ’تمہاری سُلُو‘ بھی اچھا تاثر جمانے میں ناکام رہی۔دیگر بولی وڈ فلموں کی طرح ودیا بالن کی فلم ’تمہاری سُلُو‘ بھی اچھا تاثر جمانے میں ناکام ہوگئی، اور 2 میں محض ساڑھے 4 کروڑ بھارتی روپے سے بھی کم پیسے بٹور سکی۔’تمہاری سُلُو‘ کو 2 دن قبل 17 نومبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ’تمہاری سُلُو‘ نے پہلے ہی دن بھارت بھر سے 2 کروڑ 65 لاکھ روپے رپورٹ کے مطابق ابتدائی 2 دن کے اندر ’تمہاری سُلُو‘ کی مجموعی کمائی 4 کروڑ 25 لاکھ بھارتی روپے بنی، جو ان اندازوں سے کم ہے، جو فلم کی نمائش سے قبل لگائے تھے۔خیال کیا جا رہا تھا کہ ودیابالن کی وجہ سے ’تمہاری سُلُو‘ اچھا بزنس کرے گی، کیوں کہ ان کی پرانی فلمیں ’کہانی‘، ’ڈرٹی پکچر‘ اور ’نو ون کلڈ جسیکا‘ جیسی فلمیں اچھی کمائی کرنے میں کامیاب گئیں تھیں۔تاہم کمائی سے ہٹ کر ’تمہاری سُلُو‘ سے متعلق اچھے تبصرے آ رہے ہیں، نہ صرف فلمی ناقدین بلکہ عام شائقین نے بھی فلم میں ودیابالن کی اداکاری و کردار کو سراہا ہے۔خیال رہے کہ ’تمہاری سُلُو‘ میں ودیا بالن نے ایک ایسی گھریلو خاتون کا کردار ادا کیا ہے، جو فلم میں آگے چل کر ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کی رات کی ریڈیو جوکی ’آر جے‘ بن جاتی ہیں۔فلم میں معمولی جھگڑوں اور پیار کے درمیان زندگی گزارنے والی ایک عام گھریلو عورت کے ریڈیو جوکی بننے کے بعد پیدا ہونے والے مسائل اور ان کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کو دکھایا گیا ہے۔
تازہ ترین