• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار یاسر کا پاکستان میں قیام کے دوران تین نئی فلمیں بنانے کا اعلان

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) معروف گلوکار، ہدایتکار و اداکار یاسر نواز برطانیہ سے واپس وطن پہنچ گئے ہیں ۔ جس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان میں قیام کے دوران تین نئی فلمیں بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ فلمیں مختلف جدید اور اہم سماجی موضوعات پر مبنی ہو گی ۔ اپنی ان فلموں کی ہدایات بھی وہ خود مرتب کریں گے۔ ابتدائی بریفنگ کے مطابق یاسر نواز آجکل ان فلموں کے پیپر ورک میں مصروف ہیں۔ اپنی ان فلموں کی بیشتر فلمبندی اندرون ملک کے ساتھ بیرون ملک بھی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
تازہ ترین