• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز اور کامیاب ہدایتکار پرویز ملک کی 9ویں برسی منائی گئی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) اپنے عہد کے ممتاز اور کامیاب ہدایتکار پرویز ملک کی 9ویں برسی ان کے اعزاء احباب اور اہل خانہ نے یہاںپرویز ملک1937 میں پیدا ہوئے تھے ۔انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی مکمل کی تھی بعد ازاں امریکہ ڈائر یکشن پروڈکشن کا کورس کیا ۔ پھر فلمساز و اداکار وحید مراد کے فلمساز ادارے سے وابستہ ہوگئے اور بہ حیثیت ہدایتکار ان کی فلم ہیرا پتھر بنائی ۔ جسے ملک بھر میں غیر معمولی کامیابی اور مقبولیت حاصل ہوئی ۔ اسکے بعد وحید مراد کی فلم ارمان بنائی۔ اس فلم کو بھی زبردست پذیرائی ملی۔ ارمان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوا کہ وہ پاکستان کی پہلی پلاٹینم جوبلی قرار پائی ۔ وحید مراد کے ادارے فلم آرٹس میں ان کے ساتھ نغمہ نگار مسرور انور، موسیقار سہیل رانا بھی شامل رہے ۔
تازہ ترین