• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن اور کامیڈی فلم،جسٹ گیٹنگ اسٹارٹڈ،کی نئی جھلکیاں پیش

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ہولی وڈاداکارمورگن فریمین کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہولی وڈ کی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم جسٹ گیٹنگ اسٹارٹڈکی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔رون شیلٹن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک سابق ایف بی آئی ایجنٹ اور ایک سابق وکیل کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی دشمنی کو پس پشت ڈال کر ایک کیس کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں مورگن فریمین،گلین ہیڈلے،ٹومی لی جونز،رین روسو،جو پینٹولیانو، ایلیزبتھ ایشلے اور شیرل لی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جان میس اور ایلن سمپسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن اور کامیڈی کا طوفان لیے یہ فلم 8دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
تازہ ترین