• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر س، پولیس ملازم نےسابق محبوبہ سمیت 3افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی

پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ) پیر س میں پولیس اہلکار نے تین افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پیرس کے نواحی علاقہ سارسل میں ایک پولیس ملازم نے تین افراد کو فائرنگ کرے موت کے کھاٹ اتار دیابعد ازاں 31 سالہ ایم ارموں نامی پولیس ملازم نے خود کو بھی گولی مار خود کشی کرلی۔ پولیس ملازم نے جن افراد کو ہلاک کیا ان میں اس کی سابقہ محبوبہ ،اس کے ساتھ کار میں بیٹھا والد اور ایک راہگیر شامل ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ تفتیش شروع کردی ہے۔ واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات پیش آیا اس علاقہ میں فرانسیسی مقامی افراد کے علاوہ دیگر تارکین وطن بھی بھاری تعداد میں آبا ہیں۔
تازہ ترین