• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ اور فرانس کا حزب اللہ اور ایران کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے پر اتفاق

پیرس(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانویل ماکروں کے ساتھ گزشتہ روز گفتگو کی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ ٹرمپ اور ماکروں نے حلیفوں کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت پر اتفاق رائے کیا تا کہ حزب اللہ اور ایران کی سرگرمیوں کا مقابلہ کیا جا سکے جو خطے کو عدم استحکام سے دوچار کر رہی ہیں۔ فرانسیسی ایوان صدارت نے بتایا کہ صدر ماکروں نے مختلف عالمی رہ نماؤں کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ان شخصیات میں لبنانی صدر مشل عون امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتریس شامل ہیں۔ماکروں نے مذکورہ رہ نماؤں کے ساتھ بات چیت میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور خطے میں امن کے قیام کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
تازہ ترین