• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریڈٹ کارڈ لمٹ میں اضافہ کرنے پر پابندی لگائی جائے، سٹیزن ایڈوائس

لندن (پی اے) چیرٹی نے کہا ہے کہ مالی مشکلات سے دوچار ایک ملین سے زائد کریڈٹ کارڈ یوزر سے پوچھے بغیر ان کی کریڈٹ لمٹ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس طرح سے ان یوزرز کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔ سٹیزن ایڈوائس چیرٹی نے کریڈٹ کارڈ لمٹس میں ان سالیسٹڈ لمٹ بڑھانے پر پابندی عائد کرنے پر زور دیا ہے۔ چیرٹی نے کہا کہ چانسلر فلپ ہیمنڈ بجٹ میں اس حوالے سے کوئی موو شامل کریں، جس کے تحت کریڈٹ کارڈ کی لمٹ مقرر ہوسکے۔ لیکن پرووائیڈرز کا کہنا ہے کہ پروٹیکشن کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ سٹیزن ایڈوائس نے کہا کہ اس کی ریسرچ جو1300کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے سیمپل پر لی گئی ہیں سامنے آیا کہ چھ ملین سے زائد کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کی کریڈٹ لمٹ ان کی رضامندی حاصل کیے بغیر ہی گزشتہ برس بڑھا دی گئی تھی۔ ان میں1.4ملین ایسے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز شامل ہیں جو پہلے ہی مالی مشکلات سے دوچار ہیں اور کریڈٹ لمٹ بڑھنے سے ان کی مالی مشکلات دوچند ہوجائیں گی۔ پرووائیڈرز نے فنانشل کنڈیکٹ اتھارٹی (ایف سی اے) دی سٹی ریگولیٹر کے تیار کردہ رضاکارانہ کوڈ سے اتفاق کیا ہے کہ جوکہ کریڈٹ لمٹ کی پابندیوں اور لمٹ کی نگرانی کرے گا۔ اس کے تحت نئے کسٹمر سے ان کی لمٹ بڑھانے سے قبل ان کی رضامندی لی جائے گی اور انہیں یہ آپشن بھی دیا جائے گا کہ وہ بغیر پوچھے اضافے کو جاری رکھنا چاہتے ہیں جبکہ موجودہ کسٹمرز کو یہ آپشن دیا جائے گا کہ وہ لینڈر ان کی رضامندی حاصل کرے۔ سٹیزن ایڈوائس چانسلر پر زور دے رہی ہے کہ کریڈٹ کارڈ لمٹ میں اضافہ کرنے پر مکمل پابندی عائد کی جائے، جس کے لیے کسٹمرز نے درخواست بھی نہیں کی۔ سٹیزن ایڈوائس کے چیف ایگزیکٹو گلیان نے کہا کہ بغیر پوچھے کریڈٹ لمٹ بڑھانے سے پہلے سے مالی مشکلات سے دوچار کسٹمرز کے مالی مسائل دوچند ہوجائیں گے۔ یوکے فنانس میں کریڈٹ ہیڈ رچرڈ کوچ نے کہا کہ پرووائیڈرز نئے ایگریمنٹ سے مکمل مخلص ہیں۔
تازہ ترین