• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں ملازم یورپی شہریوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

لندن( پی اے ) برطانیہ میں ملازمت کرنے والے یورپی شہریوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق رواں سال جولائی سے ستمبر کے دوران برطانیہ میں ملازمت کرنے والے یورپی ملازمین کی تعداد 2.38ملین تک پہنچ چکی تھی۔جو کہ 2016کی اسی مدت کے دوران برطانیہ میں کام کرنے والے یورپی باشندوں کی تعداد کے مقابلے میں ایک لاکھ 12ہزار زیادہ تھی یہ تعداد گزشتہ 20سال کے مقابلے میں جب سے برطانیہ میں ملازم یورپ باشندوں کی تعداد کاریکارڈ جمع کرنا شروع کیاگیاہے، سب سے زیادہ ہے۔ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے حوالے سے ہونے والے ریفرنڈم کے بعدیہ پہلاموقع جب برطانیہ میں 2مکمل سہ ماہیوں کے دوران برطانیہ میں ملازمت کرنے والے یورپی باشندوں کامکمل ریکارڈ سامنے لانا ممکن ہوسکا ہے۔ مائیگریشن واچ یوکے کے نائب صدر الپ مہمت نے کہا ہے کہ ان اعدادوشمار سے ظاہر ہوتاہے کہ بریگزٹ کے بعد برطانیہ میں مقیم اور ملازمت کرنے والے یورپی یونین کے باشندوں کے واپس چلے جانے کے حوالے سے خیالات بے بنیاد تھے۔
تازہ ترین