• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری انسانی حقوق سے متعلق ذمہ داری پوری کرے،اقوام متحدہ

لندن(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں انسانی حقوق سے متعلق ذمہ داریوں کا خیال بھی رکھا جائے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن کے ایک تعلیمی ادارے سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ دور میں دہشت گردی، بین الاقوامی سطح پر امن، سلامتی اور ترقی کے لیے خطرہ بن گئی ہے لیکن اس کے خاتمے کے لیے بنائی جانے والی پالیسیوں کو غلط انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی پالیسیاں پر امن احتجاج اور قانونی طریقے سے کی جانے والی مخالفت کو خاموش کرانے کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں ۔ ان کے ذریعے انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں اور اقلیتوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ایسی پالیسیاں فائدے کے بجائے نقصان پہنچا سکتی ہیں۔گوٹیریش نے اپنی تقریر میں کہا کہ دہشت گردی کی جانب راغب ہونے والے اکثریتی افراد کا تعلق ان ممالک سے ہے جہاں انسانی حقوق کی پامالی عام ہے۔
تازہ ترین