• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ 2017برطانیہ کی سڑکوں پر ڈرائیور لیس کاروں کی آزمائش کی منظوری متوقع

لندن( پی اے) توقع ہے کہ بدھ کو بجٹ 2017 میں برطانیہ کی سڑکوں پر ڈرائیورلیس کاروں کی آزمائش کی اجازت دیدی جائے گی۔ چانسلر فلپ ہیمنڈ گاڑیوں کی آزمائش کے لئے ڈویپلرز کو درخواست دینے کی اجازت دینے کے ل ئے ریگولیشن میں تبدیلیوں کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے سن میں لکھا ہے کہ 2027تک کاروں کے سڑکوں پر ہونے کے لئے انوسٹمنٹ گرائونڈ تیار کرے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ چانسلر ہر سال برطانیہ میں 3 لاکھ نئے گھروں کی تعمیر اور این ایچ ایس کی نرسوں کی تنخواہوں میں اضافے کے لئے فاضل رقم کی تجاویز کا اعلان کرنے کی منصوبہ بندی بھی کررہے ہیں۔انہوں نے سنڈے ٹائمز میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ حکومت ضرورت پڑنے پر چھوٹے ہائوس بلڈرز کے لئے قرضوں سمیت ہائوسنگ مارکیٹ کو فکس کرنے کے لئے جو کچھ ہوسکا کرے گی۔ فلپ ہیمنڈ کا اعلان برطانیہ کے سب سے بڑے کار ساز ادارے جیگوار لینڈروور کے پبلک روڈز پر ڈرائیورلیس کاروں کی آزمائش کے آغاز کے بعد آیا ہے جو کوونٹری سٹی سینٹر میں کئی ہفتوں سے کی جارہی ہے اپنے مضمون میں فلپ ہیمنڈ نے کہا کہ یہ کبھی ایک خواب تھا جو جلد ہی حقیقت بن جائے گا۔ حکومت نے کہا ہے کہ انڈسٹری 2035 تک برطانوی معیشت کے لئے 28 ارب پونڈ کی ہوگی اور 27 ہزار جانبز کو سپورٹ کرے گی۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور 5 جی موبائل نیٹ ورکس سمیت ٹیکنالوجی کے ملتے سرمایہ کاری کا اعلان بھی کیاجائے گا۔ فلپ ہیمنڈ آرٹسنگل انٹیلی جنس کے لئے 75ملین پونڈ، الیکٹرک کار چارج پوائنٹس کے لئے 400 ملین پونڈ کلین کار پر چینرز کے فروغ کے لئے 100 ملین پونڈ 5جی موبائل کی اگلی جنریشن کے لئے 160ملین پونڈ اور 8 ہزار کمپیوٹر سائنس ٹیچرز کے 100ملین پونڈ ٹی یو سی سی بی آئی اور حکومت کے درمیان ری ٹریسنگ پارٹنر شپ اور ڈجیٹل اینڈ کٹرکشن سکلز کے لئے 76ملین پونڈ کا اعلان کریں گے۔ 5 جی ٹیکنالوجی کے لئے فنڈنگ نیٹ ورک کی سیکورٹی کو یقینی بنانے اور ڈرائیورلیس کاروں کے نیٹ ورک فراہمی میں مدد دینے کے لئے سڑکوں پر آزمائش کے لئے دی جائے گی۔ 35ملین پونڈ ریل کے مسافروں کو قابل اعتبار موبائل کنکشنز اور سفر کے دوران لائٹنگ پیڈ انٹر نیٹ کی فراہمی کے لئے دیئے جائیںگے آزمائش ٹرانس پینن روٹ پر شروع ہوگی جو لیڈز مانچسٹر اور لیورپول کو ملاتا ہے۔ 20ملین پونڈ تک کی رہم اے ایل ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے سروسز کی تیاری اور 45 ملین پونڈ اے ایل کی تعلیم حاصل کرنے والے ہر سال سالانہ پی ایچ ڈی کے طلبہ کی تعداد 2 سو تک بڑھانے کے لئے استعمال کی جائے گی۔ سیف اور ایتھیکل الوویشن کو یقینی بنانے کے لئے مزید 9 ملین پونڈ کا فنڈ دیا جائے گا۔ حکومت نے کہا ہے کہ الیکٹرک کار چارج پوائنٹس کی تعمیر کے لئے تجارتی اداروں کی فنانس تک رسائی کے لئے 4 سو ملین پونڈ کے چارجنگ انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ فنڈ قائم ہوگا۔ جبکہ 100 ملین پونڈ پلگ ان کار گرانٹ کے لئے ہوں گے جس کا مقصد بیٹری الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری میں مدد دینا ہے ایک نیشنل ری ٹریننگ سکیم شروع ہوگی جس کے تحت 36 ملین اے ایل کے استعمال کے ساتھ ڈجیٹل سکلز کورسز کے لئے فراہم کیے جائیں گے۔ لیبر سٹیڈ وچانسلر جان میکڈونل نے سنڈے مدر میں لکھا ہے کہ بجٹ کے ذریعے محض خالی وعدوں کے بجائے تبدیلی کی نوید دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ چانسلر کے پاس ان کے کفایت شعاری کے پروگرام کے نتائج سے نمٹنے کا موقع ہے۔
تازہ ترین