• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گمشدہ لڑکی جیا پوپ کی تلاش کے کام کے دوران لاش برآمد

لندن(پی اے) گمشدہ لڑکی جیا پوپ کی تلاش میں ایک لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کو یقین ہے کہ سووینج کے نزدیک ملنے والی باقیات19 سالہ لڑکی کی ہیں جو11روز سے لاپتہ ہے پولیس نے باقیات ہفتے کے روز ایک ساحلی راستے کے نزدیک پائی تھیں جہاں جمعرات کو اس کے کپڑوں کے حصے ملے تھے جیا کی بہن کلارا پوپ نے ایک بیان میں آئی ٹی وی نیوز کو بتایا کہ اس کی بہن بہت خوبصورت ذہین اور تخلیقی ذہن کی مالک تھی۔ اس نے جیا کی تلاش کرنے والے لوگوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ان کی سخت محنت کا ایک ایک منٹ قیمتی تھا، جیا کی کزن میر نیا پوپ ویڈمان نے کہا ہے کہ ہم تباہ ہوگئے اور اس نقصان کو الفاظ میں ظاہر کرنے سے قاصر ہیں۔ وہ ان کی کوششوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں جو وہ دس دن سے کررہے تھے۔ قتل کے شبے میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور رہا کردیا گیا تھا بہر حال ان سے تحقیقات جاری ہے۔ سراغ رسانوں نے 71 سالہ روز میری ڈنچ اس کے 49 سالہ بیٹے پال ایلسی اور اس کے 19سالہ پوتے ناتھن ایلسی کو گرفتار کیا تھا جن کو مس پوپ جانتی تھی ۔ ڈیٹیکٹو سپرنٹنڈنٹ ہال کیسل ڈورسٹ پولیس نے کہا ہے کہ گرچہ ابھی لاش کی شناخت باقی ہے تاہم ہمیں یقین ہے کہ ہمیں جیا کی لاش مل گئی ہے۔ اس کے گھروالوں کو مطلع کیاجاچکا ہے جن کو خصوصی تربیت یافتہ افسران کی سپورٹ فراہم کی جارہی ہے۔
تازہ ترین