• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسل کریڈٹ، ہزاروں افراد کو تعطیلات کے سیزن میں پیمنٹ نہیں ملے گی

لندن (پی اے) بی بی سی منی باکس شو سے اس امر پر روشنی پڑتی ہے کہ یونیورسل کریڈٹ پر ہزاروں افراد کو تعطیلات کے سیزن میں ادائیگی نہیں ہوگی یا وہ بہت کم پیمنٹ وصول کرسکیں گے جو افراد متاثر ہوں گے ان میں سے 67000افراد وہ ہیں جنہوں نے بینیفٹ کے کلیمز بھرے تھے جب کہ وہ کام کررہے تھے اور انہیں ہفتہ وار ادائیگیاں کی جاتی تھیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دسمبر میں پانچ پے ڈیز ہیں جس کی وجہ سے ان کی ماہانہ آمدنی کوئی ایک یا کچھ بینیفٹ حاصل کرنے سے زیادہ ہوجائے گی۔ بعض افراد کو بینیفٹ کے لیے دوبارہ اپلائی کرنا ہوگا۔ حکومت نے اس سسٹم کا دفاع کیا جس کا کہنا ہے کہ اکثریت اس سے متاثر نہیں ہوگی۔ یونیورسل کریڈٹ نے کام کرنے کی عمر والے افراد کے لیے بینیفٹس کو ایک ہی پیمنٹ میں ضم کردیا ہے، جوکہ آمدنی میں اضافہ کے ساتھ بتدریج کم ہوجاتی ہے۔ ڈپارٹمنٹ فارورک اینڈ پنشنز نے اپنی ویب سائٹ پر متنبہ کیا ہے کہ ایسے افراد جنہیں ایک ماہ میں پانچ مرتبہ ادائیگی کی گئی ہے، ان کی آمدنی اسی مدت کے دوران اس مقررہ رقم سے بہت زیادہ تھی جس کے تحت وہ بینیفٹ کے لیے اپلائی کرنے کا استحقاق رکھتے تھے۔
تازہ ترین