• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نژادحافظ عبدالرزاق کاتالونیا صوبائی انتخابات میں امیدوار نامزد

بارسلونا(شفقت علی رضا )بارسلونا میں مقیم پاکستان نژاد حافظ عبدالرزاق صادق سوشلسٹ پارٹی سپین کی جانب سے 21دسمبر کو ہونے والے کاتالونیا کے صوبائی الیکشن میں دوبارہ امیدوار ہوں گے ۔ انتخابی فہرست میں ان کا نمبر 33واں ہے اگر سوشلسٹ پارٹی 33نشستیں جیت جاتی ہے تو حافظ عبدالرزاق صادق پہلے پاکستانی ہوں گے جو کاتالونیا کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کریں گے ۔واضح رہے کہ گذشتہ صوبائی انتخابات میں بھی حافظ عبدالرزاق سوشلسٹ پارٹی کی طرف سے انتخابی فہرست میں آ چکے ہیں، چونکہ گذشتہ الیکشن میں سوشلسٹ پارٹی چند نشستیں ہی حاصل کر سکی تھی جس وجہ سے حافظ عبدالرزاق پارلیمنٹ کا حصہ نہ بن سکے ،یاد رہے کہ21دسمبر کے صوبائی انتخابات میں سپین کی بڑی سیاسی پارٹی ’’ سیوتادانس ‘‘ نے پہلی بار پاکستانی نژاد طاہر رفیع کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے ،دو پاکستانیوں کو ہسپانوی سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی نامزد کیا جانا پاکستانی کمیونٹی کے وجود کو تسلیم کرنا ہے اس لئے پاکستانی کمیونٹی سپین نے اس عمل کو آنے والی نوجوان نسل کے خوش آئند قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے قومی انتخابات میں محمد اقبال چوہدری اور راجہ بابر ناصر سوشلسٹ پارٹی اور گرین پارٹی کی طرف سے ایم این اے کے امیدوار تھے جبکہ کاتالونیا کے صوبائی انتخابات میں خالد شہباز چوہان ’’پارٹی سے دے سے ‘‘اورعدیل طاہر وڑائچ گرین پارٹی کے پلیٹ فارم سے ایم پی اے کے امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ چکے ہیں ۔
تازہ ترین