• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں اور فلسطینیوں کیلئے ملیحہ لودھی کی قرارداد خوش آئند قرار

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کشمیریوں اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی جانب سے پیش کی کی قرار داد کو منظور کرنے خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ قرارداد کی تمام لوگوں نے بلاامتیاز حمائت کر کے حریت پسندوں کی جد و جہد کو تسلیم کیا گیا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم اور محکوم عوام اپنے بنیادی حق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے عالمی برادری کی توجہ مبذول کرا رہے ہیں کہ ان کے ساتھ کیے گے معاہدوں اور وعدوں پر عمل ادرآمد کیا جائے۔ انہوں نے ڈاکٹرملیحہ لودھی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ جس ملک میں بھی پاکستان کی نمائیندگی کرتی ہیں تو وہ اپنا حق ادا کر تی ہیں جب وہ لندن میں تھیں تو ایما نکلسن کی رپورٹ پر انہوں اس کے خلاف پورے یورپ میں مہم چلائی اور کشمیری پاکستانی کمیونٹی اور تنظیموں کی رہنمائی کی تھی انہوں نے اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کر کے بروقت یہ قدم اٹھایا کہ جب امریکہ سید صلاح الدین جیسے جمہوریت پسند قائدین کو دہشت گرد قرار دے رہا ہے کشمیر70 سال سے اپنے جمہوری حق کیلئے سات لاکھ بھارتی فوج کے خلاف برسرپیکار ہیں اور مسئلہ کشمیر کے پُرامن اور دیرپا حل کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں محمد غالب نے کہا کہ حکومت پاکستان اگر اپنے تمام سفارت خانوں کو متحرک کرے تو تحریک کشمیر یورپ کے قائدین ان کے ساتھ ہر جگہ بھرپور تعاون کریں گے گذشتہ ماہ تحریک کشمیر یورپ ڈنمارک کے زیر اہتمام ڈنمارک پارلیمنٹ میں منعقد کشمیر کانفرنس اور اٹلی میں پارلیمنٹرین کے ساتھ ملاقاتوں سے مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں مدد ملی ہے اور پاکستان کے سفیروں کی رہنمائی حاصل رہی ہے اس طرح کی معاونت پورے یورپ اور امریکہ میں حکومت پاکستان کی جانب سے حاصل ہو تو بھارت کے پروپیگنڈے اور سازشوں کو توڑ کیا جاسکتا ہے اور دنیا کی توجہ مبذول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
تازہ ترین