• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالرشید ترابی کشمیریوں کے اصل سفارت کار ہیں ، راجہ قمر عباس

برمنگھم(پ ر)تحریک کشمیر برطانیہ مڈلینڈزون کے صدر راجہ قمر عباس نے ترکی میں منعقدہ55ممالک کی کانفرنس میںشریک274مندبین نے کنونیر آل پارٹیز کشمیر رابطہ کونسل اور ممبر آزاد کشمیر اسمبلی عبد الرشید ترابی کی جانب سے کشمیر پر پیش کی جانے والی قراردا کو منظور کرنے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالرشید ترابی صحیح معنوں میں کشمیریوں کی سفارت کاری کر رہے ہیں ۔ تحریک آزادی کے ساتھ ان کی روز اول سے وابستگی اور کمٹمنٹ کی وجہ سے ان کے موقف کو سنا جاتا ہے جو کام پاکستان کی حکومت کو کرنا چاہئے وہ عبد الرشید ترابی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہےآزاد کشمیر کے جن لیڈروں کا تحریک آزادی سے کوئی تعلق نہیں انہیں کشمیر پر سیاست کرنے کی اجازت نہ دی جائے، جن کا تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں کوئی کردار نہیں ہے۔ راجہ قمر نے کہا کہ حکومت پاکستان بیرون ملک ایسے لوگوں کو کشمیر کے نام پر سیر نہ کرائے جو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں رکھتے ۔عبد الرشید ترابی جیسے لوگ جو آزاد خطے کی ساری جماعتوں اور حریت کانفرنس کی نمائندگی کرتے ہیںان کی خدمات حاصل کی جائیں اوران کی سربراہی میں وفود بیرون ممالک روانہ کیے جائیں تاکہ حکومت پاکستان کا اصولی موقف دنیا کے سامنے آسکے۔
تازہ ترین