• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر ٹینکرز کے نرخ مقرر، مراکز شکایت قائم کرنے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ واٹراینڈسیوریج بورڈ کے ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل نے واٹرٹینکرز کے نرخ جاری کردیئے ہیں ،شہریوں کو لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی جاری ہے، جن علاقوں میں واٹربورڈ کا نظام نہیں یا کسی سبب پانی کی قلت ہے ان علاقوں میں ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی ممکن بنائی جاتی ہے ،واٹرٹینکرز کے نرخ ،ہائیڈرنٹ اور دیگر تفصیلات واٹرٹینکرز پر بھی درج کی جارہی ہیں ،شہری ٹینکرز کے مقرر کردہ نرخ سے زائد رقم ادا نہ کریں ،شہریوں کی سہولت کیلئے ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل میں عوام کی سہولت کیلئے جدید معلومات و شکایات مراکز قائم کئے جارہے ہیں ،تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل نے جوواٹرٹینکرز کے نرخ جاری کئےہیں اس کے مطابق عام شہریوں کی سہولت کیلئے جی پی ایس 1000گیلن کے واٹرٹینکرز کے نرخ 1000 روپے ،2000 گیلن کے ,1400 تین ہزار گیلن کے 1800 روپے اور 5000گیلن کے نرخ 2500 روپے مقرر کئے گئے ہیں جبکہ کمرشل واٹرٹینکرز 1000 گیلن ٹینکرز کے نرخ 2000 روپے ، 2000گیلن ,2500 3000 گیلن کے 3500 روپے اور 5000 گیلن کے ٹینکر کے 4000 روپے مقرر کئے گئے ہیں ، جبکہ ہائیڈرنٹس سے 10کلومیٹرسے زائد فاصلے بشمول واپسی کیلئے 1000 گیلن کے ٹینکر کیلئے فی کلو میٹر 50.97 روپے،2000 گیلن کے ٹینکر کیلئے 58.24 روپے 3000 گیلن کے ٹینکر کیلئے 65.52 روپے اور 5000 گیلن کے ٹینکر کیلئے 123.77روپے زائد ادا کرنے ہوں گے ،دریں اثناء ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا ہے کہ معزز عدالت عظمیٰ اور اعلیٰ اختیاراتی عدالتی کمیشن کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت کیلئے واٹرٹینکرز کے نرخ ،ہائیڈرنٹ اور دیگر تفصیلات واٹرٹینکرز پر بھی درج کی جارہی ہیں ت مراکز کی تعمیر تک عارضی طور پر فون نمبر 03332405205 03337507873 03132933175 پر رابطہ کیا جاسکتا اور شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں۔
تازہ ترین