• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں،آل پاکستان مسلم لیگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنمائوں اسلم مینائی، محمد علی شیروانی ،عمران صدیقی اور دیگر نے اتوار کو بہادرآباد میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف ریاستی اداروں کے خلاف متنازع بیانات دے کر ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں جو ریاست کے خلاف سازش ہے،نواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور انہیں فوری گرفتار کیا جائے،پرویز مشرف عوام کے حقیقی لیڈر ہیں، نواز شریف کے پرویز مشرف کے خلاف منفی پروپیگنڈے سے مشرف کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں ہوسکتی،پانامہ لیکس اور حدیبیہ پیپر ملز میں ملوث کرپٹ شریف ٹولہ جلد اڈیالہ جیل جانے والا ہے،آئندہ انتخابات میں شریف خاندان سیاست سے مکمل طور پر آئوٹ ہوجائے گا اور عوام کے ووٹوں سے اہل اور ایماندار قیادت منتخب ہو کر برسر اقتدار آئے گی،اے پی ایم ایل اور اس کی اتحادی جماعتیں کراچی سمیت ملک بھر میں آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گی، اس موقع پر ایم کیو ایم، پی ایس پی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے سینکڑوں کارکنان اور سابق رہنمائوں نے اپنی جماعتوں کو چھوڑ کر اے پی ایم ایل میں شمولیت کا اعلان کیا۔
تازہ ترین