• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محبت رسول ﷺ کا اولین تقاضہ اطاعت رسول ﷺ ہے ،یوسف قصوری

کراچی ( پ ر ) مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری نے کہا ہے کہ سیرت کے جلسوں میں سیرت طیبہ ﷺ پر عمل پیرا ہونے کا پیغام دیا جائے ، آپ ﷺ کی سیرت عقیدہ توحید اور اللہ کی فرمانبرداری کا در س دیتی ہے ۔ ا ان خیالات کا اظہار انھوں نے لیاری میں ’’ سیرت النبیﷺ کانفرنس ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس سے سید عامر نجیب اور مولانا رحمت اللہ کاکڑ نے بھی خطاب کیا ۔ مفتی یوسف قصوری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ جب تک لوگوں میں آخرت کی جوابدہی کا احساس پیدا نہیں ہوتا اس وقت تک نیکی کو فروغ ملنا محال ہے ۔ انھوں نے کہا کہ صحابہ ؓ نے رحمت عالم ـ ﷺ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹیں ، صحابہ ؓ کی آپ سے محبت محض زبانی نہیں بلکہ عملی تھی ۔ انھوں نے کہا کہ محبت رسول ﷺ کا اولین تقاضہ اطاعت رسول ﷺ ہے ۔ محبت رسول ﷺ کے اظہار کے لئے وہی طریقے موثر اور کامیاب ہیں جو صحابہ اکرام ؓ نے اختیار کئے ۔
تازہ ترین