• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے عید میلاد النبی ﷺ پر بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں میں میونسپل ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام محکماجاتی سربراہان اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں، انہوں نے میونسپل کمشنر غلام محمد کھو کھر کے ہمراہ ملیر ماڈل زون کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا، انہوں نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مسائل سے پاک ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لاکر مثالی ماحول کا قیام یقینی بنا ئیں۔
تازہ ترین