• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات کی تیاری جنگی بنیادوں پر شروع کی جائے، رابطہ کمیٹی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کا دورہ کیا ٹائون و یو سی کے ذمہ داران کے اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران بھی موجود تھے اجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی شکیل احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھر گھر رابطہ مہم کے ساتھ ساتھ انتخابات کی تیاری جنگی بنیادوں پر شروع کی جائے عوام سے مستقل رابطہ رکھا جائے اور کارکنان و ذمہ داران آپس میں رابطوں کو بہتر بنائیں عوامی مسائل بلدیاتی نمائندگان کے ساتھ مل کر حل کرنے کی کوشش کریں۔
تازہ ترین