• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملزم ہلاک،اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا،تفصیلات کے مطابق لانڈھی تھانے کی حدود سیکٹر44-cکربلا گراؤنڈ کے قریب ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو ہلاک کر دیا،پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت عمران عرف دمبا کے نام سے ہوئی ہے، ملزم آن لائن ٹیکسی ڈرائیور اور ایک وین ڈارئیور سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہا تھا،پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم اسٹریٹ کرائم،گھروں میں ڈکیتیوں،پولیس مقابلوں اور بینکوں کے باہر شہریوں سے لوٹ مار میں بھی ملوث تھا ملزم کے قبضے سے چھینے گئے 4 موبائل فون ،نقدی اور پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔
تازہ ترین