• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن الزامات، نیتن یاہو کو پھر پولیس کی تفتیش کا سامنا

Todays Print

 کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی پولیس نے اتوار کے روز ایک بار پھر کرپشن الزامات میں صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو سے پوچھ گچھ کی ہے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق سخت گیر وزیراعظم کو چھٹی مرتبہ تفتیش کا سامنا رہا ہے، پولیس دوپہر کے وقت نیتن یاہو کی سرکاری رہائشگاہ پہنچی جہاں ان سے سوال جواب کئے گئے جس کے بعد پولیس افسران سیکورٹی گیٹس سے چلے گئے۔ پولیس اور نیتن یاہو نے برطانوی خبررساں ادارے کی جانب سے پولیس کے اس دورے کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

تازہ ترین