• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Todays Print

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے اب وہ 2دسمبر کو کوئٹہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن نہ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ سابق وزیراعظم2دسمبر کو کوئٹہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے ۔ نوازشریف کودورہ کوئٹہ کی دعوت محمود خان اچکزئی نے دی ہے ۔ دریں اثناء سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 2دسمبر کو کوئٹہ میں پشتو نخواء ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام جلسے سے خطاب کریں گے ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پشتو نخواء ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان اچکزئی کی دعوت پر 2دسمبر کو خان عبدالصمد خان اچکزئی شہید کی 44ویں برسی کی مناسبت سے کوئٹہ میں ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔

تازہ ترین