• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مدت نہیں عدت پوری کررہی ہے،تحریک انصاف

اسلام آباد،لاہور (نمائند ہ جنگ‘ایجنسیاں) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت مدت نہیں عدت پوری کر رہی ہے‘ منتوں ترلوں سے حکومتیں نہیں چلتیں، ملک کا وزیراعظم اور وزیرخزانہ کون ہے؟ صحیح جواب پر ایک کروڑ روپیہ انعام دیں گے،شریف خاندان کے پاس ہر سوال کا جواب سازش ہے ،صرف اس سازش کا نہیں بتارہے کہ 3ہزار کروڑ ان کے اکائونٹس میں کیسے آئے ؟وزیر اعظم کو اپنا منشی بھی فارغ کرنے کی اجازت نہیں کیونکہ اصل حکومت نواز شریف چلارہے ہیں،پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا کہ (ن)لیگ نے عوامی مینڈیٹ کا مذاق اڑایا اور ذاتی مفاد کیلئے جمہوریت کا لبادہ اوڑھا، آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے، چور پکڑے گئے اب سہولت کاروں کی باری ہے، مصنوعی بیماریاں قوم کو دھوکا دینے کاکھیل ہے، احتساب شروع ہوا تو شریف خاندان اوران کے سہولت کار بیمار پڑنا شروع ہوگئے۔
تازہ ترین