• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کا راجہ ظفرالحق اور وزیرداخلہ کو فون، دھرنے کی صورتحال پرتبادلہ خیال

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے اتوار کو اسلام آباد سے براستہ مری ایبٹ آباد جاتے ہوئے چھانگلہ گلی میں مختصر قیام کیا اور اپنے رفقاسے بعض سیاسی معاملات پر مشاورت کی۔ معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم نے سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور وزیر داخلہ سے بھی فون پر بات چیت کی اور اسلام آباد میں ایک مذہبی جماعت کے دھرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ نواز شریف نے صورتحال کو انتہائی تدبر تحمل سے حل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
تازہ ترین