• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،پنجاب میں دھند پڑنے کا امکان،محکمہ موسمیات

اسلام آباد (اے پی پی) آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔اتوار کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوںکے دورانملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔تاہم کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: کشمیر : راوالاکوٹ میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت:قلات منفی 06، کالام منفی 05، استور، دیر منفی 03، کوئٹہ، سکردو منفی 02، چترال میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین