• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین رسالت کیسز شریعت عدالت کو بھیجے جائیں، اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد(نیوز ایجنسی) اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ توہین رسالت، مذہب کے حوالے سے مقدمات ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججزکوبھجوانے کے بجائے وفاقی شریعت عدالت کوبھجوائے جانے چاہئیں۔اسلامی نظریاتی کونسل نے تحفظ ناموس رسالت قانون کاغلط استعمال روکنے کے حوالے سے قانون میں ترمیم کا جائزہ لینے والی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بھجوائی گئی تجاویز میں کہا ہے کہ توہین رسالت، مذہب کے حوالے سے مقدمات ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججزکوبھجوانے کے بجائے وفاقی شریعت عدالت کوبھجوائے جانے چاہئیں اوران مقدمات کی سماعت کیلئے وفاقی شریعت عدالت کی صوبائی شاخوں کومضبوط کیاجائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنی 4 تجاویز میں موقف اپنایا ہے کہ اگرکوئی شخص دفعہ 295 سی کے تحت جھوٹا مقدمہ درج کراتاہے تواسے بھی وہی سزا ملنی چاہیے جوتوہین کرنے والے ملزم کوملتی ہے۔
تازہ ترین