• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے120، بیگم کلثوم نواز کےحلف نہ اٹھانے کے باعث 2ماہ سے قومی اسمبلی میں نشست خالی

لاہور(نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعظم کی نااہلی کے بعد این اے120 ضمنی انتخاب میں بیگم کلثوم نواز کے منتخب ہونے کے باوجود2ماہ سے یہ نشست قومی اسمبلی میں بدستور خالی پڑی ہے۔ اوران کے حلف اٹھانے تک خالی ہی رہے گی۔ انتخابی قوانین کے مطابق کسی بھی رکن اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست پر 60روز کے اندر ضمنی انتخاب ہونا لازمی ہے مگر ضمنی انتخاب میں منتخب ہونے کے بعد رکن کے لیے حلف اٹھانے کی مدت کا تعین نہیں ہےاس لیے حلف اٹھانے تک نشست خالی تصور کی جاتی ہے۔ بیگم کلثوم نواز علاج کے لیے لندن میں ہیں ۔این اے120 کا انتخاب ان کی عدم موجودگی میں ہوا جس میں وہ بھاری اکثریت سے منتخب ہو ئیں۔لیگی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز صحت یاب ہونے کے بعد جلد وطن واپس آ کر اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔
تازہ ترین