• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ الیکشن میں پی پی کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہوگی،بلاول

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ظکہ آئندہ عام انتخابات میں کراچی کے شہریوں کو آزادانہ ووٹ کا حق استعمال کرنے دیا گیا تو شہر میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےاتوارکو جہانگیر پارک کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سندھ حکومت نے بیس کروڑ روپے کی لاگت سے جہانگیر پارک کی تزئین و آرائش کا کام کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ عالمی خطرہ ہے لیکن سندھ حکومت نے گلوبل وارمنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے بڑے کام کئے ہیں ، سولر انرجی پر کام کیا ہے، پانی کی نہروں کو پکا کیا جارہا ہے، اسی طرح دیگر منصوبے بھی شامل ہیں‘سندھ حکومت نے تعلیم کے میدان میں بھی اچھا کام کیا ہے بائیو میٹرک سسٹم نافذ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم فوارہ چوک سے گارڈن تک سڑک کو اسی سال مکمل کرینگے، پرانے کراچی کو اسکی اصل شکل میں بحال کر رہے ہیں، کراچی کے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرینگے۔ہم شہر کی رونقیں بحال کرینگے۔
تازہ ترین