• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین کی طرف بڑھنے والا ہرہاتھ توڑدیں گے،اچکزئی

ایبٹ آباد(ایجنسیاں) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین کی طرف بڑھنے والاہرہاتھ توڑدیں گے ‘ ہم لڑنے جھگڑنے والے نہیں بلکہ آئین‘ پارلیمنٹ اور عوام کے ووٹوں کے تقدس کے محافظ ہیں‘ بنگلہ دیش کی علیحدگی ہمارے لئے آج بھی سوالیہ نشان ہے‘ اب اس طرح کے سانحات نہیں ہونے دیں گے۔ وہ اتوار کو یہاں کالج گراؤنڈ ایبٹ آباد میں جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں لیڈر ایجاد کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، لیڈر ایجاد سے نہیں عوامی طاقت سے اسمبلی میں آتا ہے‘ عوامی طاقت کے بغیر جو بھی حکمرانی ہو گی اس کے خلاف ہم اعلان بغاوت کریں گے‘ جوآئین کو نہیں مانتا ہم اسے نہیں مانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور پارلیمنٹ کے دفاع کےلئے عوام کے پاس آئے ہیں، عوام آئین اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کےلئے اپنا کردار ادا کرے، ایبٹ آباد کا جم غفیر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عوام آئین اور پارلیمنٹ کے دفاع کےلئے کھڑے ہیں اور عوام آئین کی پامالی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ پختون پرامن قوم ہے مگر وطن کی مٹی کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
تازہ ترین